Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چھوڑو مجھے بے خود میرا آرام یہی ہے

شاہ نیاز احمد بریلوی

چھوڑو مجھے بے خود میرا آرام یہی ہے

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    چھوڑو مجھے بے خود میرا آرام یہی ہے

    بے نام و نشاں رہنے دو بس نام یہی ہے

    لے سر سے قدم تک ہوں جلا شمع کی مانند

    شاید کہ میاں عشق کا انجام یہی ہے

    کافر ہوں جو میں اپنے تئیں جانوں کہ میں ہوں

    جو کچھ ہے سو تو ہے مرا اسلام یہی ہے

    سوجھے نہیں دن رات ترے دھیان میں پیارے

    اپنی تو سحر ہے یہی اور شام یہی ہے

    کہتے ہیں نیازؔ آپ کو اس شکل مری میں

    یہ سچ ہے کہ تو پاک پہ یاں نام یہی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 153)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے