Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رام جب وہ بت ترا ہو جائے گا

شاہ صدیق سوداگر

رام جب وہ بت ترا ہو جائے گا

شاہ صدیق سوداگر

MORE BYشاہ صدیق سوداگر

    رام جب وہ بت ترا ہو جائے گا

    اک جہاں کا تو خدا ہو جائے گا

    عالم بالا سے بالا جاکے دیکھ

    ہوش واں تیرا خطا ہو جائے گا

    گر ہو تو موصوف با وصف خدا

    کل پہ بس قبضہ تیرا ہو جائے گا

    تجھ میں وہ باقی ہو تو اس میں فنا

    جب ہی تو اللہ نما ہو جائے گا

    پا گیا ادراک جو ظلمات کا

    نور اس کا زیر پا ہو جائے گا

    عشقؔ مرزا میں یہ سوداگرؔ خود ہی

    رفتہ رفتہ میرزا ہو جائے گا

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان سوداگر (Pg. 60)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے