مئے عرفاں ظہور ہے میرا
مئے عرفاں ظہور ہے میرا
بے خودی اک شعور ہے میرا
لا مکاں کے پرے نکل جانا
یہ ہی ہر دم عبور ہے میرا
رب ارنی کی کیا ضرورت ہے
دل پر نور طور ہے میرا
انا خیر ہے دعوی ابلیس
خاکساری غرور ہے میرا
ایک ہی سو پہ کچھ نہیں موقوف
شش جہت میں حضور ہے میرا
غیر کا ہے وجود غیر ضرور
ایک ہونا ضرور ہے میرا
لفظ کن سے ہوا ہوں میں ظاہر
اور عالم ظہور سے میرا
شاہ مرزا ہے پیر سوداگرؔ
یہی صدر صدور ہے میرا
- کتاب : دیوان سوداگر (Pg. 63)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.