ادھر دیکھ لیتے اُدھر دیکھ لیتے
ادھر دیکھ لیتے اُدھر دیکھ لیتے
انہیں ہم بچا کر نظر دیکھ لیتے
جو ہم دیکھ پاتے وہ گیسو وہ چہرہ
تو شب دیکھ لیتے سحر دیکھ لیتے
نہ کرتے کبھی فقر تابانیوں پر
انہیں چاند تارے اگر دیکھ لیتے
جو ہم کام عشقِ تصور سے لیتے
انہیں چار سو جلوہ گر دیکھ لیتے
بنا دیتے ہیں وہ راز کو رازِ کامل
اگر رازؔ کو رازگر دیکھ لیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.