پردۂ شوق ہے یہی صورت راز ہے یہی
پردۂ شوق ہے یہی صورت راز ہے یہی
تم ہو نظر کے سامنے میری نماز ہے یہی
تیری عطا کی خوبیاں میری طلب میں بھی نہیں
بندگی خود پکار اٹھی بندہ نواز ہے یہی
جلوہ و جلوہ گر یہی شاہد ہر نظر یہی
جلوہ نما یہی تو ہے جلوہ طراز ہے یہی
وصل میں بھی تپاں ہوں میں جلووں میں گم ہوا ہوں میں
غم میں بھی ہنس رہا ہوں میں عین گداز ہے یہی
اہل جہاں کو کیا خبر کون ہے مجھ میں جلوہ گر
میں ہوں کہاں تمہیں تو ہو اصل میں راز ہے یہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.