آدم کو ملک کہتے تھے کیا خاک بنے گا
آدم کو ملک کہتے تھے کیا خاک بنے گا
سمجھے نہ کہ سر تا قدم ادراک بنے گا
تھی خاک سمجھ ان کی کسی نے یہ نہ سمجھا
آدم دم حق سے نفس پاک بنے گا
ہوئے گا کوئی دم میں یہ مسجود ملائک
ہے خاک نشیں حاکم افلاک بنے گا
اولاد سے ہوئے گا اسی کے وہ پیمبر
جو صل علیٰ صاحب لولاک بنے گا
رہ شاد ترابؔ اپنی حقیقت کو سمجھ کر
صورت کے لیے کاہے کو غمناک بنے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.