میں پیر عشق ہوں مجنوں مرید ہے میرا
میں پیر عشق ہوں مجنوں مرید ہے میرا
وہ عاشقی میں خلیفہ رشید ہے میرا
فریفتہ ہوں میں جس پر وہ ہے فدا مجھ پر
یہ حسن طالع و بخت سعید ہے میرا
تجھے ہو عید مبارک مجھے گلے سے لگا
نہ کر حجاب یہ انعام عید ہے میرا
کہا ایاز نے معشوق بن کے مولا سے
میاں تو بندہ بے زر خرید ہے میرا
تو صورت اپنی چھپا کر مجھے سناتا ہے
نظر بخیر تصور مفید ہے میرا
کرم سے تیرے تو نزدیک ہے کسی دن آ
نہ سوچ گھر سے ترے گھر بعید ہے میرا
وہ کان دھر کے مرا ماجرا سنے تو کہوں
نئی کہانی ہے قصہ جدید ہے میرا
ترابؔ کس سے مخاطب ہو کل وہ کہتا تھا
یہ تیغ عشق کا مارا شہید ہے میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.