Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رونق نہیں فروغ نہیں وہ حشم نہیں

شیریں لکھنوی

رونق نہیں فروغ نہیں وہ حشم نہیں

شیریں لکھنوی

MORE BYشیریں لکھنوی

    رونق نہیں فروغ نہیں وہ حشم نہیں

    جب سے خدا کے گھر بتوں کا قدم نہیں

    فصل بہار آئی تو آنے دے اے جنوں

    طاقت جواب دے چکی اب مجھ میں دم نہیں

    قاصد سے پوچھتا ہے وہ اللہ رے پاس ننگ

    خط میں تو شوق وصل کسی کا رقم نہیں

    پروا کسے ہے وصل ترا ہو یا نہ ہو

    جاتی ہے جان ہجر میں اس کا بھی غم نہیں

    آئینہ ہوتا حال ترا مجھ پہ ساقیا

    افسوس ہے کہ پاس میرے جام جم نہیں

    اے شیریںؔ ان کے ہجر نے آخر کو جان لی

    یہ تو سمجھ چکے تھے کہ اس غم میں ہم نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 15)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے