سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
میں نے پتھر سے جن کو بنایا صنم وہ خدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
حشر ہے وحشت دل کی آوارگی ہم سے پوچھو محبت کی دیوانگی
جو پتہ پوچھتے تھے کسی کا کبھی لاپتہ ہو گئے دیکھتے دیکھتے
ہم سے یہ سوچ کر کوئی وعدے کرو ایک وعدہ پہ عمریں گزر جائیں گی
یہ ہے دنیا یہاں کتنے اہل وفا بے وفا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
غیر کی بات تسلیم کیا کیجیے اب تو خود پر بھی ہم کو بھروسہ نہیں
اپنا سایہ سمجھتے تھے جن کو کبھی وہ جدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.