Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں نے تجھے پایا ہے

صوفیؔ بانکوٹی

میں نے تجھے پایا ہے

صوفیؔ بانکوٹی

MORE BYصوفیؔ بانکوٹی

    مظلوم کی حالت میں

    حاتم کی سخاوت میں

    مجنوں کی محبت میں

    لیلیٰ کی طبیعت میں

    میں نے تجھے پایا ہے

    میں نے تجھے پایا ہے

    پھولوں کے خزانوں میں

    بلبل کے ترانوں میں

    الفت کے فسانوں میں

    کلفت کے زمانوں میں

    میں نے تجھے پایا ہے

    میں نے تجھے پایا ہے

    ہر باغ میں ہر بن میں

    ہر دانہ و خرمن میں

    ویرانہ و گلشن میں

    برسات میں ساون میں

    میں نے تجھے پایا ہے

    میں نے تجھے پایا ہے

    تبلیغِ رسالت میں

    خواجہ کی کرامت میں

    خاکی کی محبت میں

    صوفیؔ کی طبیعت میں

    میں نے تجھے پایا ہے

    میں نے تجھے پایا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے