مانا کہ جائیں ہم ترے در سے مگر کہاں
مانا کہ جائیں ہم ترے در سے مگر کہاں
بے خانماں ہیں اپنے ٹھکانے کو گھر کہاں
اس نقش پا کو سجدے کیے جا رہا ہوں میں
لے جائیے دیکھیے یہ ترا رہگزر کہاں
فرقت نے تیری چھین لیا لطف زندگی
وہ رات دن کہاں ہیں وہ شام و سحر کہاں
اٹھتی ہے ہوک سی دل امیدوار میں
پڑتی ہے بزم میں تری ترچھی نظر کہاں
اس حسن کا اثر مری بے تابیوں سے پوچھ
اے میرے بے خبر تجھے اپنی خبر کہاں
اس کے بغیر محفل رنداں اداس ہے
دیکھو تو ہے تبسمؔ شوریدہ سر کہاں
- کتاب : Kulliyat-e-Sufi Tabassum (Pg. 82)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.