دن زندگی کے کیسے کٹیں گے بہار میں
دن زندگی کے کیسے کٹیں گے بہار میں
تم اختیار میں ہو نہ دل اختیار میں
صبح وصال ہے نہ وہ اب شام انتظار
اب کیا رہا ہے گردش لیل و نہار میں
وہ نازنین ہے محو تماشائے صحن گل
یا اور اک بہار کھلی ہے بہار میں
اک میگسار جام بکف ایک تشنہ کام
کیا وسعتیں ہیں بخشش پروردگار میں
دنیا سے بے خبر غم دنیا سے بے نیاز
بیٹھا ہے کوئی سایۂ دیوار یار میں
جن کو تری وفا نے کیا سرفراز دہر
وہ کھو گئے ہجوم غم روزگار میں
- کتاب : Kulliyat-e-Sufi Tabassum (Pg. 96)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.