قائم تھی یوں تو درد کی محفل جگہ جگہ
قائم تھی یوں تو درد کی محفل جگہ جگہ
ہم ہی سنا سکے نہ غم دل جگہ جگہ
طوفان موج خیز کے خوگر سنبھل سنبھل
حائل میں تیری راہ میں ساحل جگہ جگہ
دل ہر مقام شوق سے آگے نکل گیا
دامن کو کھینچتی رہی منزل جگہ جگہ
ہر نقش پا تھا میرے لیے تیرا آستاں
آئی نظر مجھے تری محفل جگہ جگہ
شان کرم کو عذر طلب بھی تھا نا گوار
پھیلا کے ہاتھ رہ گیا سائل جگہ جگہ
ہر اک قدم پر ٹھوکریں کھانے کے باوجود
کھائے فریب وعدۂ باطل جگہ جگہ
ہے جوش گریہ موج تبسمؔ سے ہم کنار
ہوتے ہیں حسن و عشق مقابل جگہ جگہ
- کتاب : Kulliyat-e-Sufi Tabassum (Pg. 109)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.