کلید عشق کی سینہ کو دیجئے تو سہی
کلید عشق کی سینہ کو دیجئے تو سہی
مچا کے لوٹ کبھی سیر کیجیے تو سہی
کرو شہید خودی کے سوار کو رو کر
یہ جسم دلدل بے یار کیجیے تو سہی
جلا کے خانہ و اسباب مثل نیرو کے
مزا سرود کے شالوں کا لیجئے تو سہی
ہے خم تو مے سے لبالب یہ تشنہ کامی کیوں
لو توڑ مہر خودی مے بھی پیجیے تو سہی
اڑا پتنگ محبت کا چرخ سے بھی دور
خرد کی دوڑ کو اب چھوڑ دیجئے تو سہی
مزا دکھائیں گے جو کہہ دو رام میں ہی ہوں
زمیں زماں کو بھی یوں رامؔ کیجیے تو سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.