پھنسا جب سے دل شیدا صنم کی زلف پیچاں میں
پھنسا جب سے دل شیدا صنم کی زلف پیچاں میں
بسر ہوتی ہے ہر شب ایک ہی خواب پریشاں میں
کہاں ہے وہ مزا اے باغباں سیر گلستاں میں
لطافت جو نظر آتی ہے مجھ کو کوئے جاناں میں
بہار آئے دل صوفی پہ زیر سایۂ کامل
چمن پر رنگ آ جاتا ہے اکثر ابر و باراں میں
ولایت میں تو حضرت کے نہیں ہے مجھ کو شک ہرگز
ولیکن ناز از بس تھا جناب شیخ صنعاں میں
اگر یہ ریختہ سید کوئی مشہد میں لے جائے
تیقن ہے کہ شہرت یافتہ ہو ملک ایراں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.