خوب رنگت تیری اے دنیائے فانی دیکھ لی
خوب رنگت تیری اے دنیائے فانی دیکھ لی
عالم پیری بھی دیکھا اور جوانی دیکھ لی
ذات اقدس کے توسل کا بہانہ اور ہے
علم منطق بھی پڑھا ہم نے معنی دیکھ لی
بزم رنگیں سے مجھے تونے نکالا چند بار
ہم نے تیری اے صنم یہ مہربانی دیکھ لی
کچھ نہیں حاصل بہ جز پروری و فربہی
نفس کافر نے بہت سی کامرانی دیکھ لی
بن گئے تصویر کی صورت شبیہ یار سے
تیری صنعت ہم نے اے بہزاد و مانی دیکھ لی
بعد مرگ آتا نہیں بہر زیارت بھی کبھی
بے وفائی دیکھ لی اور بد گمانی دیکھ لی
عیش دنیا پر نہ ہو نازاں تو اے سیدؔ کبھی
چند ساعت ہر بشر نے شادمانی دیکھ لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.