تاریک شام ہے چمن روزگار کی
تاریک شام ہے چمن روزگار کی
لا دے کوئی گئی ہوئی صبحیں بہار کی
ہے صبح حشر دھوم ہے دیدار یار کی
اور مجھ پہ کیفیت ہے وہی انتظار کی
شہرت ہے میرے پیرہن تار تار کی
یہ سب عنایتیں ہیں ہوائے بہار کی
پروا نہیں مجھے غم ہمت شکار کی
کھیلا ہوں گود میں ستم روزگار کی
دونوں نظر فریب و فریب نگاہ تھے
میرا شباب اور جوانی بہار کی
سیمابؔ احتجاج خلاف غم و خوشی
توہین ہے مشیت پروردگار کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.