اس بات پہ کیوں ناراض بھلا سرکار ہمارے ہوتے ہیں
دلچسپ معلومات
یوسف آزاد قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔
اس بات پہ کیوں ناراض بھلا سرکار ہمارے ہوتے ہیں
ہوتا ہے جہاں پر چاند وہاں دو چار ستارے ہوتے ہیں
کرتا ہوں تلاوت میں ان کی یہ عشق کے فرض میں داخل ہے
سنتا ہوں حسینوں کے چہرے تو چاند سے پیارے ہوتے ہیں
خود پاس تو وہ آتے ہی نہیں تسکین مگر دیتے ہیں یوں
رومال ہلائے جاتے ہیں چلمن سے اشارے ہوتے ہیں
ہم رنگ اگر پیتے ہیں تو کیا اس کالی گھٹا کے موسم میں
واعظ بھی تو اپنی توبہ کو شیشے میں اتارے ہوتے ہیں
مانگو نہ کسی انساں سے کبھی انساں تو ہے خود محتاج خدا
بنتی ہے انہیں کی بگڑی جو اللہ کے سہارے ہوتے ہیں
ملاح کے بل پر کشتی کو مت چھوڑ وہ دھوکا دے دے گا
جو قوت بازو رکھتے ہیں وہ لوگ کنارے ہوتے ہیں
پھیلاتے نہیں دامان طلب کنگی پریشانیاں میں ہوں
تابشؔ خودار انسانوں کے ایسے بھی گزارے ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.