تو نے اے ہم سفر پھیر لی جو نظر وقت سے پیشتر ہم تو مر جائیں گے
تو نے اے ہم سفر پھیر لی جو نظر وقت سے پیشتر ہم تو مر جائیں گے
تابش کانپوری
MORE BYتابش کانپوری
دلچسپ معلومات
فلم ’’سن آف انڈیا‘‘ بطرز ’’چل دئیے دے کے غم‘‘ یوسف آزاد قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔
تو نے اے ہم سفر پھیر لی جو نظر وقت سے پیشتر ہم تو مر جائیں گے
ظلم ایسا نہ کر کچھ خدا سے تو ڈر تیرے دیوانے آخر کہاں جائیں گے
جسم سے روح تو سو گئی ہے اس طرح زندہ سے کیا فائدہ
با خدا ہم ترے عشق میں دل ربا موت کے گھاٹ اک دن اتر جائیں گے
جس قدر دے سکو دو ہمیں رنج و غم اف کریں گے نہ ہرگز خدا کی قسم
تم نہیں جانتے ایسا سونا ہیں ہم آگ میں اور تپ کر نکھر جائیں گے
قتل کرنے کا تجھ کو بڑا شوق ہے اور ہم کو شہادت کا ارمان ہے
ہم تری بزم میں جائیں گے گر کبھی تو ہتھیلی پہ لے کر یہ سر جائیں گے
ہم شرابی ہیں لیکن بڑے ڈھیٹ ہیں کوئی روکے تو ہرگز رکیں گے نہ ہم
پی کے جائیں گے ساقی تری بزم سے ورنہ دہلیز پہ تیری مر جائیں گے
بادہ نوشی نہ کیجیے مرے مہرباں بات سن لیجیے مری تابشؔ میاں
پیجیے تو ذرا سوچ کر پیجیے آپ کے ورنہ کپڑے اتر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.