برگشتہ و بدظن سا پاتے ہیں خدا حافظ
دلچسپ معلومات
یوسف آزاد قوال نے اپنی آواز دی ہے۔
برگشتہ و بدظن سا پاتے ہیں خدا حافظ
اب ہم تری محفل سے جاتے ہیں خدا حافظ
طالب ہیں معافی کے گر بھول ہوئی ہو کچھ
آئے تھے سلامی کو جاتے ہیں خدا حافظ
دل ہم کو لٹانا تھا دل ہم نے لٹایا ہے
یہ فرض ہوا پورا جاتے ہیں خدا حافظ
قسمت میں اگر ہوگا پھر تم سے ملیں گے ہم
اس وقت تو مجبوراً جاتے ہیں خدا حافظ
اچھا تو میاں تابشؔ رخصت کی اجازت دو
اک کام سے جانا ہے جاتے ہیں خدا حافظ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.