Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گمراہ مسافر ہوں منزل کی تمنا ہے

تابش کانپوری

گمراہ مسافر ہوں منزل کی تمنا ہے

تابش کانپوری

MORE BYتابش کانپوری

    دلچسپ معلومات

    یوسف آزاد قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔

    گمراہ مسافر ہوں منزل کی تمنا ہے

    طوفان سے الجھا ہوں ساحل کی تمنا ہے

    اس دل میں خدا بھی ہے دنیا بھی ہے عقبیٰ بھی

    جس دل میں تمہیں تم ہو اس دل کی تمنا ہے

    مقتل میں کفن باندھے بیٹھا ہے کوئی کب سے

    تیور یہ بتاتے ہیں قاتل کی تمنا ہے

    ساون کا مہینہ ہے چھائی ہے گھٹا سر پر

    ساقی کی ضرورت ہے محفل کی تمنا ہے

    بکھرائے ہوئے گیسو آتا ہے کوئی تابشؔ

    قدموں سے لپٹ جاؤں یہ دل کی تمنا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے