خیال غیر سے جب تم کو اجتناب نہیں
خیال غیر سے جب تم کو اجتناب نہیں
تمہارے پاس وہ یوں آتے بے حجاب نہیں
جو پینا چاہتا ہے پی لے مئے محبت کو
نفیس اس سے جہاں میں کوئی شراب نہیں
یہ اہل زہد پھر اس کے مزے کو کیا جانیں
انہوں نے تیری محبت کی پی شراب نہیں
تری وہ شان کریمی کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں
مرے گناہ بھی اتنے کہ کچھ حساب نہیں
اور تجھ کو دیکھے کوئی خود سے گر جدا ہو کر
ابد تک اس کو پھر اندیشۂ عذاب نہیں
پڑھائی شیخ نے جب سے مجھے بیاض وجود
اسدؔ نظر میں جمی پھر کوئی کتاب نہیں
- کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 240)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.