Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں ہی نور نبوت انبیا ہوں

تصدق علی اسد

میں ہی نور نبوت انبیا ہوں

تصدق علی اسد

MORE BYتصدق علی اسد

    میں ہی نور نبوت انبیا ہوں

    میں ہی زور ولایت اولیا ہوں

    پرستش ہے مری دیر و حرم میں

    میں شیخ و برہمن کا مدعا ہوں

    ظہور ہستی مطلق میں اپنی

    میں ہی خودبیں ہوں میں خود نما ہوں

    کوئی کہتا ہے ظاہر کوئی باطن

    یہ ظن محض ہے میں لا پتا ہوں

    کٹا منصور کا سر جس کے پیچھے

    وہی تو میں انا الحق کی صدا ہوں

    تمہیں حاصل نہیں چشم حقیقت

    وگرنہ میں ہی گنج مخفیا ہوں

    حیا ہوں میں حسینان جہاں کی

    مریض عشق کی میں ہی دوا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 241)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے