جب سے میں رمز انالحق سے خبردار ہوا
جب سے میں رمز انالحق سے خبردار ہوا
دین و ایماں سے گیا آپ سے بیزار ہوا
صرف موسیٰ ہی نہیں دید سے ہیں سب محروم
آج تک کس کو کھلا آپ کا دیدار ہوا
جس نے سونگھی نہیں دنیا میں کبھی بوئے وجود
دام الفت میں وہ پھر کس کے گرفتار ہوا
چشم میگوں نے تری کر دیا سرشار جسے
پھر وہ بے خود ہوا ایسا کہ نہ ہوشیار ہوا
لائیں ایمان کبھی حق پہ وہ ممکن ہی نہیں
اپنی ہستی کا اسدؔ جن کو نہ اقرار ہوا
- کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 13)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.