تصویر صنم جس دل میں ہے اس دل کا سمجھنا مشکل ہے
تصویر صنم جس دل میں ہے اس دل کا سمجھنا مشکل ہے
تحریم حرم تو آساں ہے تحریم کلیسا مشکل ہے
یوں لاکھ جھٹکایا سر تو کیا یوں لاکھ کیے سجدے تو کیا
جو سجدہ خدا کا منشا ہے اے شیخ وہ سجدہ مشکل ہے
ناکامیٔ الفت کا قصہ رو رو کے یہاں کرنا ہے جنوں
وہ کام ہی کیوں انسان کرے جس کام کا بننا مشکل ہے
عرفان جنوں تو حاصل ہے عرفان نظر سے ہیں عاجز
کس طرح کسی کو ہم سمجھیں خود اپنا سمجھنا مشکل ہے
تھا حسن ازل پردے میں نہاں ہے حسن ازل پردے میں نہاں
اس وقت بھی جلوہ مشکل تھا اس وقت بھی جلوہ مشکل ہے
جب تک نہ ہو سودا الفت کا جب تک نہ ہو سر میں جوش جنوں
نظروں سے محبت میں ہمدم پیمائش صحرا مشکل ہے
- کتاب : کلیات طرفہ (Pg. 183)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.