تیرے در کے فقیر ہیں ہم لوگ
تیرے در کے فقیر ہیں ہم لوگ
کیا امیر و کبیر ہیں ہم لوگ
دونوں عالم کی قید سے آزاد
ایک تیرے اسیر ہیں ہم لوگ
حسن و خوبی میں بے مثال ہیں آپ
عشق میں بے نظیر ہیں ہم لوگ
دل میں رکھتے ہیں چاند سی صورت
کیا ہی روشن ضمیر ہیں ہم لوگ
سر برہنہ ذہینؔ خاک نشیں
اہل تاج و سریر ہیں ہم لوگ
- کتاب : آیات جمال (Pg. 94)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.