لالی میرے لال کی جت دیکھوں اتے لال
لالی دیکھن میں گئی میں بھی ہو گئی لال
موہے رنگ رنگ دے لالن سائیاں
رنگ ایسا چڑھا دے لال
تیرے عشق میں ڈالوں دھمال
رنگ ایسا چڑھا دے لال
او مرشد بگڑی بنا دے
او سائیاں بھاگ جگا دے
او سائیاں کرم کما دے لال
تیرے عشق میں ڈالوں دھمال
اے فخر ولی ولیوں کے ولی
تو ہے اعلیٰ نظر تیرا مرشد علی
پایا رتبہ ہے تو نے کمال
رنگ ایسا چڑھا دے لال
تیرے عشق میں ڈالوں دھمال
تو ہے عطائے پاک شبیری
سگ ہے در کا رنگ فقیری
تو ہے بحر ثنا عاشق مرتضیٰ
میری بگڑی بنا اے نام خدا
پورا ہو جائے میرا ثواب
رنگ ایسا چڑھا دے لال
تیرے عشق میں ڈالوں دھمال
تو ہے در کی تیغ کے جیسا
دیکھا قلندر جگ بن ایسا
تو جلالی بھی ہے تو مثالی بھی ہے
تیرے پلٹن کا تو تو سوالی بھی ہے
رنگ ایسا چڑھا دے لال
تیرے عشق میں ڈالوں دھمال
روز ازل سے روز ابد تک
ذکر قلندر ہوگا لحد تک
لگی تیری لگن بولے میرا یہ من
تجھ سے مہکے مری آرزو کا چمن
تیرے جلووں کا رنگ جمال
رنگ ایسا چڑھا دے لال
تیرے عشق ڈالوں ڈالوں دھمال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.