Font by Mehr Nastaliq Web

کوئی آئے کوئی جائے یہ تماشہ کیا ہے

نا معلوم

کوئی آئے کوئی جائے یہ تماشہ کیا ہے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    کوئی آئے کوئی جائے یہ تماشہ کیا ہے

    کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ دنیا کیا ہے

    آنے والے تو چلے جاتے ہیں واپس لیکن

    جانے والے نہیں آتے یہ طریقہ کیا ہے

    تیرے احباب تیرے دوست تیرے گھر والے

    تجھ کو مٹی میں ملا دیں گے سمجھتا ہے

    دفن کر کے یہ تسلی بھی دیے جاتے ہیں

    رفتہ رفتہ سبھی آ جائیں گے ڈرتا کیا ہے

    بعد مرنے کے تجھے کہتے ہیں تیرے اپنے

    اس کو لے جاؤ دفن کے لیے رکھنا کیا ہے

    چھوڑ کر تجھے ویرانے میں چل دیے سارے

    اب تو سمجھا ہے تیرا اپنوں سے رشتہ کیا ہے

    دو گھڑی روئیں گے تیرے احباب اے کاملؔ

    پھر وہ ہمیشہ بھلا دیں گے تو سمجھتا کیا ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عزیز میاں

    عزیز میاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے