تم دل ہو تمنا کا تم دل کی تمنا ہو
تم دل ہو تمنا کا تم دل کی تمنا ہو
تم کیف ہو دنیا کا تم کیف کی دنیا ہو
ہستی مری مٹتی ہو صورت تری جمتی ہو
میں جان سے جاتا ہوں تو دل میں سماتا ہو
ہے میرے جنوں میں کچھ جذب نظر لیکن
جب تم ہو تماشائی پھر کیوں نہ تماشا ہو
تم دل کی مسرت ہو تم نور ہو آنکھوں کا
تم زینت خلوت ہو تم انجمن آرا ہو
یاد آئے تو میکشؔ کا کچھ ذکر بھی اے ہمدم
ان مست نگاہوں سے جب کیف برستا ہو
- کتاب : Intikhab-e-Kalaam-e-Maikash (Pg. 143)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.