تم جس کو دیکھ لو وہ نہ پہلو میں پائے دل
تم جس کو دیکھ لو وہ نہ پہلو میں پائے دل
تم سا جو دل ربا ہو تو کیوں کر بچائے دل
مجذوبؔ اب کسی سے نہ یا رب لگائے دل
پائے تو تیری یاد سے بس چین پائے دل
اس شوخ دل ربا کی ڈھٹائی تو دیکھیے
اپنے بنا لیے ہیں ہزاروں پرائے دل
اتنا نہ ہوگا کوئی بھی صبر آزمائے دل
سب سے لگائے تم سے نہ کوئی لگائے دل
دم بھر قرار لینے نہیں دیتا ہائے دل
کیسی یہ پڑ گئی ہے مرے سر بلا دل
مجذوبؔ اب کسی سے بھلا کیوں لگائے دل
دل آشنائے درد ہے درد آشنائے دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.