چھلک جائے جو میری بے خودیٔ دل کا پیمانہ
چھلک جائے جو میری بے خودیٔ دل کا پیمانہ
ابھی ہو جائے مے خانے سے باہر راز مے خانہ
فضا میں ہیں انالمحبوب انالمحبوب کے نعرے
نہ جانے کس کی صورت دیکھ بیٹھا تیرا دیوانہ
خدا کی شان وہ بھی اک طرف بت بن کے بیٹھا ہے
ہمیں جس کے لئے ڈھانی پڑی بنیاد بت خانہ
ہزاروں سرخیاں آنکھوں سے ٹپکاتا ہے غم آکر
مرتب جب کہیں ہوتا ہے اک رنگین افسانہ
بھڑکتی ہے کہیں آپ انجمن میں شمع اے ناداں
اسے اپنے پروں سے خود ہوا دیتا ہے پروانہ
اٹھا دیں گے مرے نالے حریم حسن کے پردے
یہ ایقان یداللہی بہ ایمان کلیمانہ
ہر اک آنسو میں اس کے جو ہر سوز محبت ہے
یہ کس نے شمع کی آنکھوں میں بھر دی خاک پروانہ
غزل گوئی ہے نام اذکار حسن دوست کا طرفہؔ
تکلم میں لطافت ہو تخاطب ہو ادیبانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.