خاص اسی کے ہیں عام اسی کے ہیں
جتنے ہیں سب غلام اسی کے ہیں
وہ ہی مے خانہ ہے وہی ساقی
مے و مینا و جام اسی کے ہیں
روز و شب زلف و رخ کے پرتو سے
جلوے یہ صبح و شام اسی کے ہیں
ہے وجود و عدم میں یک رنگی
نیست اور ہست کام اسی کے ہیں
کیا ہوا مے اگر حرام ہوئی
سب حلال و حرام اسی کے ہیں
اے مبینؔ تو بھی اور سخن بھی ترا
سچ تو یہ ہے کلام اسی کے ہیں
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 7)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.