تکلیف ہجر دے گئی راحت کبھی کبھی
بدلا ہے یوں بھی رنگ محبت کبھی کبھی
دل نے تیری جفا کو سہارا سمجھ لیا
گزری ہے یوں بھی ہم پہ مصیبت کبھی کبھی
دنیا سمجھ نہ لے تیرے غم کی نزاکتیں
کرتا ہوں زیر لب جو شکایت کبھی کبھی
ہے جس طرف نگاہ توجہ ادھر نہیں
ہوتی ہے بے رخی بھی عنایت کبھی کبھی
آئی شب فراق تو گھبرا گئے شجیؔ
آتی ہے زندگی میں قیامت کبھی کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.