آ گیا یوں میرے ہونٹوں پہ تیرا نام کہ بس
آ گیا یوں میرے ہونٹوں پہ تیرا نام کہ بس
وہ چراغاں کیا آنکھوں نے سر شام کہ بس
یاد کیا جانے وہ کون سی بات آئی ہے
دل نے پھر آج اٹھایا ہے وہ کہرام کہ بس
اک دمکتا ہوا تارا سر مژگاں آیا
اس نے آنکھوں سے دیا تھا کوئی پیغام کہ بس
ہم بھی سنتے ہیں کہ نازاں ہیں بہت حسن پہ چاند
اک نظر دیکھ تو لے تجھ کو لگے بام کہ بس
سانس لینا بھی صفیؔ باعث آزار ہوا
وہ لگے دل پہ تیرے ہجر میں الزام کہ بس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.