خوشبو کا کوئی جھونکا ہو تو سانسوں سے زنجیر کروں
خوشبو کا کوئی جھونکا ہو تو سانسوں سے زنجیر کروں
اتنے خواب ہیں آنکھوں آنکھوں کس کس کی تعبیر کروں
جس کے ساے میں بیٹھوں تو سارے غم بیگانے ہوں
پہلے ہر دیوار گراؤں پھر وہ گھر تعمیر کروں
تم نے کچھ پوچھا تھا مجھ سے اور میں اب تک سوچتا ہوں
کتنے زخم چھپا کر رکھوں کتنے غم تحریر کروں
حرف و بیاں کی دکھ نگری آیا ہوں تو چاہتا ہوں
پہلے شعور غالبؔ لاؤں پھر تفہیم میرؔ کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.