کتنا دل سوز وہ منظر وہ نظارہ ہو گا
کتنا دل سوز وہ منظر وہ نظارہ ہو گا
جب مسیحا نے مریضوں کو پکارا ہو گا
تم نے جب زلف پریشاں کو سنوارا ہو گا
صدقۂ حسن گھٹاؤں نے اتارا ہو گا
سنگ دل تیرے بھی آنسو نکل آئے ہوں گے
ڈوبنے والے نے جب تجھ کو پکارا ہو گا
ہاتھ پھیلاؤں جو میں غیر کی چوکھٹ پے کبھی
میرے سرکار کو یہ کیسے گوارا ہو گا
بس علی فاطمہ حسنین محمد کے سوا
خلد میں اور بھلا کس کا اجارہ ہو گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.