منزل ملی مراد ملی مدعا ملا
سب کچھ مجھے ملا جو تیرا نقش پا ملا
جب دور تک نہ کوئی فقیر آشنا ملا
تیرا نیاز مند تیرے در سے جا ملا
مجھ میں ہر رنگ اب تمہارا ہے
اب تو کہہ دو کہ تو ہمارا ہے
عالم شوق میں نہ جانے کیوں
میں نے ہر دم تمہیں پکارا ہے
تو تو سب ہی کے پاس ہے موجود
کون کہتا ہے تو ہمارا ہے
تیرے صدقے میں یہ تمام جہاں
اپنی ٹھوکر پہ میں نے مارا ہے
راز کو راز کیوں سمجھتے ہو
راز دنیا کا آشکارا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.