دل میں جگر میں آنکھ میں بس تو ہی تو رہے
دل میں جگر میں آنکھ میں بس تو ہی تو رہے
اس کے سوا نہ اور کوئی آرزو رہے
حسرت یہی رہے اور یہی جستجو رہے
نظریں جدھر اٹھاؤں ادھر تو ہی تو رہے
اس التجا کے بعد کوئی التجا نہیں
میرا صنم ہمیشہ مرے روبرو رہے
اس اہتمام شوق سے سجدے ادا کروں
تیرا خیال آئے تو دل با وضو رہے
جنت میرے نصیب کی واعظ کو بخش دے
میرے کفن میں گیسوئے جاناں کی بو رہے
تیرا خیال اور تری جستجو رہے
میں میں نہ رہوں مجھ میں فقط تو ہی تو رہے
رسوا نہ ہو غلام تیرا روز حشر میں
بس اتنا چاہتا ہوں مری آبرو رہے
کامل کو آج کامل ایماں بنا دے تو
یہ زندگی رہے نہ رہے آبرو رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.