Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب دل ہی نہیں قابو میں تو کیا میری خطا ہے یہ شان خدا ہے

نا معلوم

جب دل ہی نہیں قابو میں تو کیا میری خطا ہے یہ شان خدا ہے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    جب دل ہی نہیں قابو میں تو کیا میری خطا ہے یہ شان خدا ہے

    سچ ہے جو محبت کو کسی نے یہ کہا ہے آفت ہے بلا ہے

    واقف ہیں بتوں سے ہمیں سب حال ہے معلوم کہ جتنے ہیں معشوق

    ان کے وہ کرشمے ہیں کہ رگ رگ میں دغا ہے کب ان سے وفا ہے

    روٹھو گے اگر تم تو منالیں گے تمہیں ہم اس کا تو نہیں غم

    یہ چھیڑنا معشوق کا عاشق کا روا ہے اس میں ہی مزا ہے

    آزار محبت سے تو اللہ ہی بچائے یہ غم نہ دکھائے

    یہ درد وہ ہے جس کی نہیں کوئی دوا ہے بیکار دعا ہے

    شیداؔ کو لگے کوسنے انداز تو دیکھو کچھ غور کرو تو

    مرنا ہے تو مرنے کے سوا کون جیا ہے آخر کو فنا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے