جو بندۂ جان جاناں ہے تو جان جانے سے کیا مطلب
جو بندۂ جان جاناں ہے تو جان جانے سے کیا مطلب
جو محو روئے جانا ہے تو ہوش آنے سے کیا مطلب
طلب جس کی ہے وہ جانی بھی ہے نزدیک تر تجھ سے
نہ پایا آپ کو تونے اسے پانے سے کیا مطلب
قدم یاں بوالہوس مت رکھ کہ جاں بازوں کا کوچہ ہے
بھلا اہل ہوس کو سر کے کٹوا نے سے کیا مطلب
تمہارے کشتگان غم کو غم کھانے کا کیوں غم ہو
وہ جن کو دے چلے پہلے تو مر جانے سے کیا مطلب
ترے دم بھرنے والے بھی کہیں ڈرتے ہیں مرنے سے
فنا ہو کر ہوئے باقی تو مر جانے سے کیا مطلب
تلاش کوئے جاناں ہے تو گم کر آپ کو پہلے
بجز گم گشتگی کے تجھ کو پا جانے سے کیا مطلب
ترا گم گشتہ الفت جو گم ہی ہو چکا تجھ میں
نشان اس کا جو ٹھہرا ہے اسے پانے سے کیا مطلب
اسی نے خیر و شر دونوں سمجھ کر جب بنائے ہیں
ہمیں اس کے برا جانے بھلا جانے سے کیا مطلب
نہ تھے ہم اور اب ہم ہیں نہ ہوں گے ایک دن ہم بھی
نہ سمجھے اپنا مطلب ہم تو سمجھانے سے کیا مطلب
نہیں کچھ ہم سے ہو سکتا ہیں اپنے آپ درماندہ
تو اس صورت سے ہم کو پھر خدا جانے سے کیا مطلب
خلیلؔ خستہ کس نے کس کا آدم نام رکھا ہے
بھلا اس سر مخفی کو بتا جانے سے کیا مطلب
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 23)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.