ذرا سمجھو ستم گارو یہ کیوں پانی کی بندی ہے
ذرا سمجھو ستم گارو یہ کیوں پانی کی بندی ہے
ارے او سنگ دل لوگوں یہ کیوں پانی کی بندی ہے
کہا عباس نے کیوں کر بنے اے کافر و بے درد
نہیں بالکل ہے تم کو درد کیوں پانی کی بندی ہے
نبی کے لخت دل پیارے ہیں بیکل پیاس کے مارو
بس اب ترساؤ مت ان کو یہ کیوں پانی کی بندی ہے
مجھے اک مشک پانی کے لیے ظالم نہ ترساؤ
کہیں طوفاں نہ پیدا ہو یہ کیوں پانی کی بندی ہے
کٹھن ہے روز محشر کا خدا جس وقت پوچھے گا
کہو گے کیا بتاؤ تو یہ کیوں پانی کی بندی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.