مجھ سے برگشتہ جو تو اے گل بدن ہو جائے گا
مجھ سے برگشتہ جو تو اے گل بدن ہو جائے گا
میری نظروں میں جہاں اجڑا وطن ہو جائے گا
داغ ہائے دل اگر میرے بہاروں پر رہے
ایک دن سینہ میرا رشک چمن ہو جائے گا
مجھ کو دیوانہ سمجھ کر آپ چھیڑیں گے ضرور
میرے مطلب کا مرا دیوانہ پن ہو جائے گا
ہائے اتنا بھی نہ آیا عشق لیلیٰ کو خیال
اس جنوں میں قیس آوارہ وطن ہو جائے گا
اے خیالی دیکھنے ہی کی ہے یہ سب کچھ بہار
ایک دن برباد ہستی کا چمن ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.