کوئی عاشق گرفتار عشق میں پڑا ہو گا
کوئی عاشق گرفتار عشق میں پڑا ہو گا
تو عزرائیل کے آنے سے وہ پہلے ہی مرا ہو گا
کہا حق نے تو کر سجدہ تو مجنوں نے کہا حق سے
مرا سجدہ ہے لیلیٰ کو تو کیا اس سے بڑا ہو گا
اگر صورت تو لیلیٰ کی خدایا بن کے آ جائے
بدن سے سر جدا کر کے ترے آگے دھرا ہو گا
نہیں خواہش ہے جنت کی فقط خواہش ہے لیلیٰ کی
میری لیلیٰ ملا دے تو ترا احساں بڑا ہو گا
پتہ ان عاشقوں کا میں بتاتا ہوں تمہیں صاحب
گلی معشوق کی ہوگی وہیں عاشق پڑا ہو گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.