دے کے غم یاس و الم حسرت و ارماں مجھ کو
دے کے غم یاس و الم حسرت و ارماں مجھ کو
تم نے رہنے نہ دیا بے سر و ساماں مجھ کو
پھر بہار آئی گلستاں نے سنوارے گیسو
پھر جنوں لے کے چلا سوئے بیاباں مجھ کو
اس لئے شاد ہوں میں اپنی پریشانی پر
خوش ہوا کرتے ہیں وہ کر کے پریشاں مجھ کو
ہو کے بندہ ترا بے کس رہوں مجبور رہوں
کیا بنایا تھا اسی واسطے انساں مجھ کو
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 300)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.