چین تم سے قرار تم سے ہے
زندگی کی بہار تم سے ہے
کیا کروں لے کے ساری دنیا کو
ساری دنیا میں پیار تم سے ہے
یوں تو دنیا میں ہیں ہزار حسیں
میرے دل کا قرار تم سے ہے
لاج رکھنا کہ میں تمہارا ہوں
میری جیت اور ہار تم سے ہے
بے وسیلوں کا تم وسیلہ ہو
فضل پروردگار تم سے ہے
یا محمدؐ امیدوار کرم
حضرت خاکسار تم سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.