یوں ہی جدا جدا گر اے جان من رہے گا
یوں ہی جدا جدا گر اے جان من رہے گا
سرسبز کس طرح پھر دل کا چمن رہے گا
سایہ کی طرح ہوں گے ہم بھی جدا نہ ان سے
کنج لحد میں کیوں کر بے جان تن رہے گا
بھولے سے تم جو آنا ٹھوکر لگا کے جانا
لاشہ وہیں ہمارا جو بے کفن رہے گا
مرنے کے بعد ہو گا تکیہ نہ کوئی بستر
مٹی کے بسترے پر تیرا بدن رہے گا
اے روح کی وہ رثیتی بیکار ہے بشر کو
مرنے کے بعد تن پر سادہ کفن رہے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.