جو رخسار شہ پہ نظر جائے گی
گلوں سے طبیعت اتر جائے گی
جو زلف پیمبر بکھر جائے گی
معطر دو عالم کو کر جائے گی
زلیخا اگر دیکھ لے آپ کو
نہ یوسف پہ اس کی نظر جائے گی
ادھر کوئے احمد ادھر ہے بہشت
بتا روح جلدی کدھر جائے گی
قیامت کے دن پل پہ امت تری
ہوا کی طرح سے گزر جائے گی
جو خود نا خدائی کریں گے نبی
تو جنت میں سب امت پھر جائے گی
میں رخسار شہ کا ہوں عاشق نسیمؔ
مری قبر پھولوں سے بھر جائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.