تو ہے تو ترے طالب دیدار بہت ہیں
یوسف ہے سلامت تو خریدار بہت ہیں
تشنہ دہن شربت دیدار بہت ہیں
سچ ہے کہ انار ایک ہے بیمار بہت ہیں
زنجیر ہے اک اور کئی لاکھ ہیں قیدی
عاشق ترے گیسو میں گرفتار بہت ہیں
پھر جائے خدائی تو بتوں سے نہ پھریں ہم
پتھر میں بھی اللہ کے اسرار بہت ہیں
منصور کے مانند بھی سردار بہت ہیں
حق کہنے کا ہے ایک کو حق دار بہت ہیں
میں آل محمدؐ کے تصدق میں بچوں گا
اللہ کے گھر مرے مختار بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.