Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میکا صورتیا لگے توری پیاری

نا معلوم

میکا صورتیا لگے توری پیاری

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    دادرا

    میکا صورتیا لگے توری پیاری

    نہ گل سے کام نہ بلبل سے کام ہے مجھ کو

    ہمیشہ ورد زباں تیرا نام ہے مجھ کو

    تیرا ہی تذکرہ بس صبح و شام ہے مجھ کو

    میکا صورتیا لگے توری پیار

    کچھ اب تلک نہیں معلوم دل کا حال تمہیں

    ہمارا دم نکلتا ہے نہیں خیال تمہیں

    ہوگا کوئی زمانے میں بے وفا تم سا

    میکا صورتیا لگے توری پیاری

    خدا کے واسطے کچھ منہ سے بولو اب تو ذرا

    تمہاری چپ نے تو گویا ہمیں ہے قتل کیا

    ملاؤ آنکھ نہ شرماؤ جی برائے خدا

    میکا صورتیا لگے توری پیاری

    تیرے سوا نہیں کچھ اور مجھ کو بھاتا ہے

    ترا خیال مجھے ہر گھڑی ستاتا ہے

    نہ شب کو سوتا ہوں نہ چین دن کو آتا ہے

    میکا صورتیا لگے توری پیاری

    خدا کے واسطے مجھ سے تو کیوں نہیں ملتا

    بتا دے میں نے ترا کون سا قصور کیا

    جو کچھ قصور کیا ہو تو بخش دے للہ

    میکا صورتیا لگے توری پیاری

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے