Sufinama

پیا سے سندیسا مورا کہیو جائے رے

نا معلوم

پیا سے سندیسا مورا کہیو جائے رے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    بھیروی

    پیا سے سندیسا مورا کہیو جائے رے

    کاگا جارے پیا سے سندیسا مورا کہیو جائے

    کاگا نین نکاسدوں سوپی کے پاس لے جائے

    پہلے درس دکھائے کے پاچھے لینہو کھائے

    پیا سے سندیسا مورا کہیو جائے رے

    کاگا سب تن کھائیو چن چن کھائیو ماس

    دو نینا مت کھائیو موہے پیا ملن کی آس

    کاگا جارے پیا سے سندیسا مورا کہیو جائے

    نہ تھا معلوم الفت میں کہ غم کھانا بھی ہوتا ہے

    جگر کی بیکلی اور دل کا پچھتانا بھی ہوتا ہے

    سسکتا آہ کرتا اشک بھر لانا بھی ہوتا ہے

    تڑپتا لوٹنا بیتاب ہو جانا بھی ہوتا ہے

    کیے پر اپنے کو آخر پہ دکھ پانا بھی ہوتا ہے

    کفِ افسوس کو مل مل کے پچھتانا بھی ہوتا ہے

    جو میں ایسا جانتی کہ پیت کئے دکھ ہوئے

    نگر ڈھونڈھا را پھیرتی کہ پیت کرے نا کوئے

    پیاسے سندیسا مورا کہیو جائے رے

    کبھی ہو گر بیان چاک صحرا کو نکلتا ہوں

    کبھی گھبرا کے پھر گھر کی طرف ناچار پھرتا ہوں

    لگی ہے آگ دل میں شمع سا جل کر پگھلتا ہوں

    دھواں اٹھتا ہے آہوں کا برنگ موم جلتا ہوں

    بدن میں دیکھ کر شعلے بھڑکتے ہاتھ ملتا ہوں

    پھپھولے تن سے اٹھتے ہیں بتی کی طرح جلتا ہوں

    برہ کی آگ تن میں لگی جرن سب گھات

    ناری جودتؔ بھید کے پڑے پھپھولاہات

    پیاسے سندیسا مورا کہیو جائے رے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے